Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ اور آندھرا میں سردی لوٹ آئی ، عادل آباد اور وشاکھا پٹنم میں دھند

     حیدرآباد- - - -دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔تلنگانہ کے ضلع عادل آباد اور آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم میں شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔عادل آباد کے ایجنسی علاقہ میں درجہ حرارت7،اے پی کے وشاکھاپٹنم کے لمباسنگی میں 7،منی مالورو میں 10 ،چنتاپلی میں ،پاڈیرو میں درجہ حرارت 15ڈگر ی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فٹ پاتھس پر سونے والے افراد اور چہل قدمی کرنیوالے افراد کو کہر کے سبب کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔دوسری طرف گرم کپڑوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔لوگ سردی سے بچنے کیلئے آگ تاپ رہے ہیں ۔ وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقے اوٹی کی طرح نظارہ پیش کر رہے ہیں۔وشاکھاپٹنم کے 10اضلاع میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی۔

شیئر: