لکھنؤ- - - - -بالآخر اترپردیش کو نیا ڈی جی پی ملا گیا۔منگل کواینکسی سیکریٹریٹ پہنچ کر او پی سنگھ اپنے عہدے کا چارج لیا اور اسکے بعد ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا اور کہا کہ مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور میں ریاست کے عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو محفوظ محسوس کریں۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں نظم و نسق کی حالت گزشتہ 4 ماہ سے بہت بہتر ہوگئی ہے ۔نئے ڈی جی پی نے کہا کہ ریاست بہت بڑی ہے اور سماج میں تو جرائم ہوتے ہی رہتے ہیں۔ بھنسالی کی فلم پدماوت کے سلسلے میںنئے ڈی جی پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ہم ہر حال میں عمل درآمد کریں گے اور اگر کوئی امن و امان خراب کرنے کی کوشش کریگا تو اسکے سختی سے نپٹا جائے گا۔