Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکبر پور میں زیادتی کے بعد لڑکی کا قتل

    لکھنؤ- - - - امبیڈکر نگر میں سماج دشمن عناصر نے اکبر پور میں ایک لڑکی سے زیادتی اور قتل کے بعد اس کی لاش سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔ نئے ڈی جی پی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ بیان دیا تھا کہ یوپی میں گزشتہ4مہینوں سے نظم ونسق کی حالت بہت اچھی ہوگئی ہے۔ پولیس نے اکبر پور میں ملنے والی اس لاش کے سلسلے میں کچھ کہنے سے انکار کرتے ہوئے اسے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ۔ذرائع ابلاغ کے پوچھنے پر اتنا ضرور کہا کہ لاش خون میں لت پت تھی ۔

شیئر: