یورپ کیلئے سعودی برآمدات میں اضافہ
ریاض.... 2017ءکے آخری 9ماہ کے دوران سعودی عرب نے یورپی ممالک کو تیل کے ماسوا 16.2ارب ریال کاسامان برآمد کیا۔ 7.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ الاقتصادیہ کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے 2017ءکے آخری 9ماہ کے دوران 16.21ارب ریال مالیت کا سامان برآمد کیا۔ 2016ءکے مذکورہ دورانیہ میں 15.1ارب ریال کا سامان برآمد کیا گیاتھا۔ 1.11ارب ریال کااضافہ ہوا۔یہ رپورٹ محکمہ شماریات نے جاری کی ہے۔