ریاض .... امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے ۔ صدر شوریٰ شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ اور نائب صدر ڈاکٹر محمد الجفری نے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچ کر خیر مقدم کیا۔ پروگرام کے مطابق وہ سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیداروں خصوصاً صدر شوریٰ سے ملاقاتیں کرینگے۔ امریکی اسپیکر کے ہمراہ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹیوں کے متعدد سربراہ اورمشیران بھی ہیں۔