برطانیہ، امارات اور امریکہ کے وزرائے خارجہ سے الجبیر کی ملاقات
ریاض .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برطانیہ، متحدہ عر ب امارات اور امریکہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرکے خطے کے تازہ حالات اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مطلوب تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے کے ممالک میں ایران کی مداخلت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود حوثیوں کو ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں سمیت خطرناک اسلحہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔