Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی کی شکار طالبہ کا مودی اور یوگی کو خون سے تحریرخط

    لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پرملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے جانے کے باوجود کارروائی نہ ہونے سے پریشان انجینئرنگ کی طالبہ نے خون سے خط لکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سےمددکی اپیل کی۔یوپی کے شہر رائے بریلی میں زیادتی کی شکار طالبہ کے  فیس بک پر فحش مواد ڈالے جانے اور ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے مایوس ہو گئی ہے۔ لڑکی کا  کہنا ہے کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ خودکشی کر لے گی۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ششی شیکھر سنگھ نے بتایا کہ بارہ بنکی میں انجینئرنگ کی طالبہ کے والد نے مارچ 2017 میں تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایک لڑکا ان کی بیٹی کو پریشان کررہا ہے،وہ ایک دن زبردستی  بیٹی کواٹھالے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی شکایت پرپولیس نے 24 مارچ 2017 کو ملزم لڑکوں دِویہ پانڈے اور انکت ورما کے خلاف زیادتی کے الزامات کے تحت کیس درج کرلیا۔واضح ہوکہ  اس معاملے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ جب اس سلسلے میں ششی شیکھر سے سوال کیاگیا توانہوں نے کہاکہ پولیس کو ابھی تک آئی ٹی ایکٹ ٹیم کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور اس معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔

شیئر: