Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوہانسبرگ ٹیسٹ: ہندوستان کی ٹیم 187 رنز بنا کر آوٹ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ سیریزکے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کی ٹیم 187 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ویرات کوہلی54رنز اور چتیشور پجارا نے50رنز بناکر نصف سنچریاں ا سکور کیں۔بھونیشور کمار نے 30رنز بنائے،ہندوستان کے 8کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔ہندنے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن آغاز مایوس کن تھا جب 13رنز پر 2کھلاڑی آوٹ ہو گئے ۔کپتان کوہلی نے پجارا کے ساتھ کچھ دیر وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کی اورٹیم کو میچ میں واپس لے آئے لیکن دیگر کھلاڑی مجموعی طور پر مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔ سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اجنکیا روہانے 9 رنز بنا سکے۔ ہند کی ٹیم پہلی اننگز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کگیسو رباڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مورکل، فیلنڈر اورپھیلکوایو نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ گنوا کر 6 رنز بنائے ، مارکرم2رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔کیپ ٹاون اور سنچورین میں کھیلے گئے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر جنوبی افریقہ 3ٹیسٹ کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ 
 

شیئر: