امریکی عدالت کاسفری پابندی پر نظرثانی کا فیصلہ
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
ایسر کمپنی کی جانب سے کروم بک 11 سیریز کے دو نئے لیپ ٹاپ سی 732 اور سی 732 ٹی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ دونوں لیپ ٹاپ میں 11.6 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، 8 جنریشن انٹیل کور پروسیسر ، کروم آپریٹنگ سسٹم اور 180 ڈگری ہنج شامل کیے گئے ہیں۔ ڈیوائسز میں دو یو ایس بی 3.1 پورٹ ، 2 یو ایس بی 3.0 پورٹ اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ ریڈر کیلئے جگہ دی گئی ہے۔ دونوں لیپ ٹاپ واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ ہیں۔سی 732 لیپ ٹاپ کو 16 جی بی ، 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے جبکہ سی 732 ٹی کو 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ڈیوائسز کی فروخت رواں سال مارچ میں شروع ہوگی اور انکی قیمت 280 ڈالرز سے 300 ڈالر کے درمیان ہوگی۔