ریاض- - - - - -فوجداری کی خصوصی عدالت نے خلاف قانون "الاتحاد"انجمن قائم کرنے پر 2سعودی شہریوں کو قید کی سزا سنا دی۔ دونوں کے اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے۔ انجمن کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا ، تفرقہ و انتشار کو ہوا دینا، عدالتی فیصلوں پر اعتراضات کرنا، حکام سے زبردستی مطالبات منوانے کیلئے بھوک ہڑتال کرنا ،مملکت میں اقتدار کا نظام بدلنے کی تحریک چلانا وغیرہ تھا۔ عدالت نے ایک ملزم کو 14برس اور دوسرے کو 7برس قید کی سزا سنائی۔ دونوں کو بیرون مملکت سفر سے بھی روک دیا گیاہے۔ پابندی کی مدت اتنی ہی ہو گی جتنی قید کی مدت ہے۔