Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلا اجازت گھر میں پولیس کا داخلہ منع

ریاض ...پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ پولیس کسی کے بھی گھر میں اجازت کے بغیرد اخل ہونے کی مجاز نہیں۔ کوئی بھی شخص کسی کے بھی گھر میں اجازت کے بغیر نہ تو داخل ہوسکتا ہے اور نہ ہی تلاشی لے سکتا ہے۔ اس سے وہ حالات مستثنیٰ ہیں جن کی نشاندہی قانون نے باقاعدہ طور پر کررکھی ہے۔ اقتدا ر کے بنیادی قانون کی دفعہ 37میں اس کی وضاحت موجود ہے۔
 

شیئر: