ڈیل کروم بک 5190 فروری میں متعارف کرائی جائے گی۔
ڈیل کمپنی 5000 سیریز کی نئی کروم بک لائن متعارف کروانے جا رہی ہے۔ سیریز میں سب سے پہلے کروم بک 5190 متعارف کروائی جائے گی جسے خصوصی طور پر اسکولوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کروم بک میں 11 انچ ڈسپلے اور کاڈ کور انٹیل سیلیرون پروسیسر دیا جائے گا۔یو ایس بی سی ، اسٹائلس سپورٹ اور ورلڈ فیسنگ کیمرہ کو بھی کروم بک کا حصہ بنایا جائے گا۔ ڈیوائس کی بیٹری لائف 13 گھنٹے سے زائد ہوگئی۔یہ کروم بک چار فٹ کی بلندی سے گر کر بھی محفوظ رہے گی۔ڈیوائس کو فروری میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 289 ڈالر سے 400 ڈالر تک ہوگی۔