Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلاحی انجمنوں کیلئے 409ملین ریال کی رقم مختص کردی گئی۔۔۔۔۔سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

جمعہ 26جنوری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار عکاظ اور الاقتصادیہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:

عکاظ:

    ٭  خادم حرمین شریفین اور ولیعہد نے عبداللہ الصباح کے انتقال پر امیر کویت سے اظہارتعزیت کیا۔
    ٭  فلاحی انجمنوں کیلئے 409ملین ریال کی رقم مختص کردی گئی، وزارت محنت و سماجی بہبود۔
    ٭  عالمی برادری کیلئے آپ کا پیغام اسلامی نظام ِحیات ہے، سعودی نوجوانوں سے خالد الفیصل کا خطاب۔
    ٭  مجلس شوریٰ  ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو وزارت اسلامی امور میں ضم کرنے کی تجویز پر دوبارہ غور کریگی۔
    ٭  حزب اللہ کی گردن پر دباؤ بڑھنے لگا۔ واشنگٹن نے پرانی فائلیں دوبارہ کھول لیں، ایران کیخلاف فیصلہ کن موقف کیلئے سعودی عرب کا عالمی برادری سے مطالبہ۔
    ٭  داعش کا رہنما ابوبکر البغدادی جان بچانے کیلئے افریقہ کے جنگلات بھاگ گیا۔اخباری رپورٹیں۔
    ٭  تیل کے نرخوں میں اضافہ، سونے کے نرخ بھی بڑھنے لگے،ڈالر کیلئے کوئی خطرہ نہیں۔
    ٭  حکومت کا تختہ الٹنے اور فتنہ پھیلانے والے پرائمری اسکول پاس سعودی کو قید کی سزا۔
    ٭  پبلک پراسیکیوشن قیدیوں کی تعداد گھٹانے کیلئے خصوصی تدابیر کیلئے پُرعزم ۔
* * * * * * * *
 الاقتصادیہ

    ٭  سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان قابوس کو کنگ عبدالعزیز کے کیمل میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے شاہ سلمان کا دعوت نامہ۔
    ٭  سعودی عرب میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں، روسی فنڈ کے عہدیدار۔
    ٭  سعودی حکومت نے بجلی منڈی پر اجارہ داری ختم کرنے کیلئے پنج سالہ منصوبہ تیار کرلیا۔
    ٭  سعودی عدالتوں میں 4ماہ کے دوران تجارتی اداروں کے دیوالیہ ہونے کے 48مقدمات پیش کئے گئے۔
    ٭  سال رواں کے دوران سونے کے نرخ 1500ڈالرتک پہنچ جائیں گے 2013کے بعد پہلی بار سونے کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ۔
    ٭  4برس میں پہلی بار ایک بیرل پٹرول کی قیمت 71ڈالر تک پہنچ گئی۔
  ٭  سعودی عرب نے 2برس کے دوران 442ملین ریال مالیت کی موٹر سائیکلیں درآمد کیں۔

    ٭  بدعنوانی کے خلاف مہم سے قومی معیشت کو فائدہ ہوگا ، حکومت نجی اداروں کی حریف نہیں بنے گی، سعودی وزیر خزانہ
 

شیئر: