جمعرات 25 جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار”عکاظ“ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں:
٭ برطانیہ،امریکہ ، فرانس ، سعودی عرب ، امارات نے لندن میں اجلاس کرکے ایران کی مداخلت سے نمٹنے کاعزم ظاہر کیا
٭ جدہ کے تفریحی مقام درة العروس میں سماجی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7افراد گرفتار کرلئے گئے
٭ 2600 سرکاری منصوبے تعطل اور تاخیر کا شکار، انسداد بدعنوانی مہم میں تال میل پیداکرنے کے مطالبات
٭ سعودی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کو مملکت کی شہریت دینے اور قانون محنت کی دفعہ 77میں ترمیم کا مسئلہ شوریٰ کے ایجنڈے پر
٭ آرامکو کے حصص خریدنے کیلئے برطانیہ اور امریکہ کے حصص بازاروں میں گرما گرمی
٭ مملکت کی جنوبی سرحدی چوکی پر سعودی افسران کو خود کش حملہ کرکے ہلاک کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
٭ بدعنوانی کے ملزمان سے ملنے والی رقمیں مہنگائی الاﺅنس کی مد میں خرچ کی جائیں گی، وزیر خزانہ
٭ گھریلو ملازمین کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے واجب النفاذ ضابطے
٭ وزارت آباد کاری نے 365دن کے دوران 282ہزار مکانات فراہم کردیئے
٭ بینکو ںمیں بن لادن چیک کیش کرنے کی بنیادی شرط 30ہزار بیلنس
٭٭٭٭٭٭٭٭