موٹورولا موٹو ایکس 4 کا اگلا ماڈل آئندہ ہفتے متعارف کرایا جائے گا۔
موٹورولا کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان سامنے آیا ہے کہ کمپنی کے اسمارٹ فون موٹو ایکس 4 کا اگلا ماڈل آئندہ ہفتے پیش کردیا جائے گا۔ گو کہ کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ اس ماڈل میں 6 جی بی ریم دیا جائے گا ۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا ۔ فون کو یکم فروری کو متعارف کروایا جائے گا۔ نئے ماڈل کی قیمت سے متعلق کوئی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔