بغداد۔۔۔ بین الاقوامی پولیس انٹرپول نے بدعنوانی کے مقدمے میں مطلوب سابق عراقی وزیر عبدالفلاح السوڈانی کو بغداد حکومت کے حوالے کر دیا۔اسے بیروت میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سابق وزیرتجارت کو ایک عدالت کی جانب سے ان کی غیرحاضری میں بدعنوانی کے الزامات میں 7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عراقی حکومت کی درخواست پر انٹرپول نے اس طرح کسی شخص کو بغداد کے حوالے کیا ہے۔ السوڈانی 2006 ء سے 2009 ء تک عراقی وزیرتجارت تھے۔