Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی حوثیوں کا زکوٰة کی عدم ادائیگی پر مفتیِ اعظم کے خلاف مقدمہ

 صنعا..... حوثی باغیوں نے زکوٰة ادا نہ کرنے کے الزام میں ملک کے مفتیِ اعظم اور سرکردہ عالم دین قاضی محمد اسماعیل العمرانی کو عدالت میں طلب کرلیا۔ عدالت میں طلبی کےلئے ایک اشتہار جاری کیا گیا۔ اس میں ملزم کا نام محمد اسماعیل العمرانی بتایا گیا۔ ان پر زکوٰة ادا نہ کرنے کا الزام ہے اور انھیں عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف بیان کرنے کو کہا گیا۔ اشتہار میں کہا گیاکہ اگر ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو ا تو اس کے خلاف اس کی عدم موجودگی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔حوثیوں کی طرف سے ممتاز مذہبی رہنما کی توہین آمیز طلبی پر یمنی عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شہریوں نے حوثیوں کی نام نہاد عدالت کے اشتہار کو مفتی اعظم یمن کی کھلم کھلا توہین قرار دیا ہے۔ سماجی کارکنوں اور شہریوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حوثی قاضی اسماعیل العمرانی کا زکوٰة ادا نہ کرنے پر ٹرائل نہیں کررہے بلکہ ان کے خلاف بغاوت کی حمایت نہ کرنے کی پاداش میں مقدمہ چلانے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ 

شیئر: