Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن غازی:9افراد کو ہلاک کرنے پردنیا بھر میں ہنگامہ

طرابلس ... لیبیا کے معروف شہر بن غازی میں بیت الرضوان مسجد کے سامنے 9 افرادکو موت کی نیند سلانے والے لیبیا کے فوجی کے خلاف عالمی برادری نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ کار دھماکوں سے 41افراد ہلاک اور 8زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ بن غازی کے السلمانی مقام پر پیش آیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 9افراد نیلی وردی پہنے ہوئے تھے ۔ انہیں لیبیا کے ایک فوجی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ وہ اسی قسم کے الزامات کی بنیاد پر فوجداری کی عدالت کو مطلوب ہے۔ بعض لوگوں کا کہناہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد 9نہیں بلکہ 10ہے۔
 

شیئر: