Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام میں فوجی کارروائی، ترکی ،امریکہ کشیدگی میں اضافہ

 واشنگٹن۔۔۔ ترکی کی جانب سے شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کیخلاف عسکری کارروائیوں میں تیزی پر انقرہ اور واشنگٹن حکومتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکہ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی کوئی کارروائی نہ کرے جس کی وجہ سے امریکی اور ترک فورسز میں تصادم کا خطرہ ہو۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی تناظر میںگزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی۔ امریکہ کی جانب سے شامی علاقے عفرین اور گرد نواح میں ترک فورسز کے آپریشن پر خدشات کے باوجود انقرہ حکومت وہاں مزید ٹینک اور فوجی بھیج رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترکی کی سالانہ برآمدات 158 ارب ڈالر

شیئر: