Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو ایٹمی ملک بننے سے روکا جائیگا ، ٹرمپ

ڈیوس ... امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ملک بننے سے روکا جائیگا ۔ جمعہ کو ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کو ایک بار پھر انتہا پسندوں کا گڑھ نہیں بننے دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگجوئوں کے ساتھ ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوج نے عراق اور شام میں داعش کے زیر قبضہ تقریباً 100فیصد علاقہ خالی کرالیا ہے ۔ دریں اثناء کانفرنس میں انہوں نے میڈیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کتنا گرا ہوا ہے اسکا اندازہ مجھے صدر بن کر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فری ٹریڈ پر یقین رکھتا ہے لیکن آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے ۔ تارکین وطن کو صرف میرٹ کی بنیاد پر ہی امریکہ آنے کی اجازت ہو گی۔دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے انتہا پسند گروپ کے مسلمان مخالف ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے پر مسلمانوں سے معافی مانگ لی ۔انہوں نے برطانوی نجی ٹی وی  کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر مسلمان مجھ سے چاہتے ہیں کہ مسلمان مخالف ری ٹوئیٹ پر معافی مانگوں تو میں معافی مانگتا ہوں‘۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں برطانیہ کی اس مسلمان مخالف تنظیم کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی وہ ایسے لوگوں سے منسلک ہونا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کو ٹرمپ کی دوبارہ دھمکی

شیئر: