بیجنگ .... چین میں ایک تعمیراتی کمپنی ملائیشیا میں 106منزلہ عمارت تعمیر کررہی ہے۔ تعمیراتی کارکن 3دن میں ایک منزل تعمیر کرتے ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ کا کہناہے کہ اس حوالے سے انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ عمارت 492میٹر (1614)فٹ طویل ہے اور یہ ملائیشیا کی سب سے طویل عمارت بن جائیگی۔ جس کے بعد پیٹروناس ٹوئن ٹاور دوسرے نمبر پر آجائیگا جسکی لمبائی نئے ٹاور سے صرف40میٹر (131فٹ ) کم ہوگی۔ خیال ہے کہ یہ عمارت اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائیگی۔ عمارت کا بنیادی ڈھانچہ پچھلے سال دسمبر میں مکمل ہوا تھا۔ اس وقت دنیا کی سب سے طویل عمارت دبئی کی برج خلیفہ ہے جو 428میٹر بلند ہے۔