Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جڑانوالہ میں بتائیں گے جلسہ کیا ہوتا ہے،مریم اورنگزیب

  جڑانوالہ ... ن لیگ ہفتے کو جڑانوالہ میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے کی۔ جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کے عوام محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ نواز شریف وہ شیر ہیں جس نے ملک سے دہشت گردی، توانائی بحران کا خاتمہ، سی پیک کا تحفہ دیا۔ انہی کی قسمت میں ایٹمی دھماکے کرنا اور موٹر ویز بنانا لکھا تھا۔کچھ دن پہلے لاہور میں خالی کرسیوں کا جلسہ ہوا تھا۔ جلسہ کیا ہوتا ہے ہفتہ کو پورے پاکستان کی عوام جڑانوالہ میں دیکھے گی۔ لاہور کے عوام نے ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیدیا ۔ جو جو نواز شریف کے خلاف بات کریگا اس پارٹی کو الیکشن میں ٹکٹ دینے کے لئے امیدوار ہی نہیں ملیں گے۔جڑانوالہ میں جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے تمام ادوار میں خدمات کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔کسی بھی دور میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔اب بھی پانامہ کیس میںمیں اقامے کی بنیاد پر ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھجوا دیا گیا ۔اس فیصلے کو عوام نے ابھی تک قبول نہیں کیا۔اب وہ ہی اقتدار میں آئے گا جسے عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی۔سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات بروقت ہونگے۔ 

شیئر: