امریکہ جنگجوئوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کر رہا ہے ، روس
ماسکو ۔۔۔ روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ شام میں جنگجوئوں کی تربیت اور انہیں دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ماسکو سے جاری کردہ بیان میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکی فوج کا خصوصی دستہ شام میں دہشتگردوں کو دوبارہ منظم کر رہا ہے جس کا مقصد امن مذاکرات کیلئے جاری کوششوں کو سبوثاز کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی ، جنوبی شام کے علاقے التنف میں جنگجوئوں کو تربیت فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔