Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام : مسافروں کی سہولت کےلئے ائیر پورٹ پر گرین اور ریڈ چینلز بنائے جائینگے

 دمام.... سول ایوی ایشن دمام ائیر پورٹ پر ادارہ کسٹم کے تعاون سے سامان کی ا سکیننگ کا جدید ترین نظام RFID) ریڈیو فریکونسی آئیڈینٹٹی (سسٹم متعارف کروائے جانے کی تیاری کر لی گئی ۔ جدید نظام کی تنصیب میں 6ماہ کا عرصہ لگے گا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر پورٹس کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے آپریشنل نگران ترکی عبداللہ نے کہا کہ ہوائی اڈے پر جدید ترین مشینری کی تنصیب کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہترین سہولیتں فراہم کرنا تاکہ انہیں کسٹم میں کسی قسم کے انتظار کی کوفت نہ ہواور انکے سامان کی اسکیننگ جلد مکمل ہو جائے ۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو گرین چینل کی سہولت فراہم کی جائیگی جس کو فالو کرتے ہوئے وہ اپنا سامان لے کر فوری طور پر ائیر پورٹ لاﺅنج سے باہر نکل سکتے ہیں ۔ عالمی قانون کے مطابق ایئرپورٹس پر ریڈ چینل بھی قائم کیا جائے گا جو ان مسافروں کےلئے ہو گا جن کے پاس ایسا سامان ہو گا جس کےلئے کسٹم کلیرنس لازمی ہو گا ۔ آپریشنل نگران نے مزید کہا کہ نئے سسٹم کو متعارف کروانے کےلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی سے مذاکرات جاری ہیں جنہیں عنقریب حتمی شکل دے دی جائیگی ۔ RFID ٹیکنالوجی کی وجہ سے جہاں مسافروں کو سہولت ہو گی وہاں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ دریں اثناءشاہ فہد ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کسٹم یوسف ابراہیم نے کہا کہ سامان کی اسکیننگ کے جدید نظام کی تنصیب سے محکمہ کسٹم کا معیار بہترہو گا اور مسافروں کو بھی کافی سہولت ہو گی ۔ ریڈیو فریکوینسی سسٹم کے ذریعے مسافروں کا سامان لاﺅنج میں آنے سے قبل ہی مخصوص شعاعوں کے ذریعے اسکین کر لیا جائے گا جس سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ سامان میں کسٹم سے متعلق کوئی چیز ہے یا نہیں ۔ ایسا سامان جس پر شک ہو گا انہیں کسٹم کے شعبے میں بھیج دیاجائیگا ۔ جن مسافروں کے پاس کسٹم کے قابل سامان نہیں ہو گا انکی نشاندہی سسٹم کر دے گا جسے مخصوص کنوئیر بیلٹ پر رکھا جائے گاجہاں سے مسافراپنا سامان اٹھا کر گرین چینل کے ذریعے نکل جائیں گے ۔ واضح رہے مختلف ممالک کے ہوائی اڈوں پر گرین اور ریڈ چینلز بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے ایسے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے جن کے پاس کسٹم کے قابل اشیاءنہیں ہوتی وہ براہ راست اپنا سامان اٹھا کر گرین چینل سے نکل سکتے ہیں ۔ 

شیئر: