جاپان کا پہلا ایف 35 لڑاکا طیارہ میساوا اڈے پہنچ گیا
ٹوکیو ۔۔۔جاپان کے شمال مشرقی علاقے میساوا اڈے پر ریڈار پر نظر نہ آ سکنے والا ایف 35 لڑاکا طیارہ پہنچ گیا ہے۔ 10 طیاروںکے فلیٹ میں سے پہلا ایف 35 اس اڈے پر ہی متعین کیا جائے گا۔جاپان کے وسطی آئیچی علاقے سے میساوا فضائی اڈے پر پہنچنے والے ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو پھول پیش کئے گئے۔ تقریب میں کمانڈر کین ایچی سامیجیما سمیت تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر نے کہا کہ سلامتی کو سنگین خطرے کی صورتحال کے تناظر میں ریڈار پرنہ دیکھے جا سکنے والے ایف 35 لڑاکا طیارے امن اور سلامتی یقینی بنانے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔