Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ’’بہوبلی‘‘ کی اداکارہ تمنا پرپھینکا گیا جوتا

    نئی دہلی۔۔۔۔۔حیدرآباد کے حمایت نگر علاقے میں جیولری اسٹور کے افتتاحی پروگرام کے دوران فلم’’ بہوبلی ‘‘کی اداکارہ تمنا بھاٹیا پر 31سالہ نوجوان نے جوتا پھینک دیا ۔پولیس کے مطابق تمنا پر پھینکا گیا جوتا خطا کرگیا اور وہ اسٹورکے ایک ملازم کو جالگا۔نرائن گٹہ تھانے کے انسپکٹر بی رویندر نے بتایا کہ کریم اللہ جو مشیرآباد کا رہائشی اور بی  ٹیک کا طالب علم ہے۔اس نے تمنا پر جوتا اس وقت نشانہ لگا کر پھینکا جب وہ سونے کے زیورات کے اسٹورکاافتتاح کرنےکے بعد باہر آرہی تھیں۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نےملزم کو حراست میں لے لیااور اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ تفتیش کے دوران کریم اللہ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونیوالی فلموں میں تمنا کا کردار انتہائی غیر معیاری تھاجس سے ناراض ہوکر غصے کا اظہار کیا۔انسپکٹر نے بتایاکہ جس اسٹور کے ملازم کو جوتا لگا تھا اس کی شکایت پر ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا گیا۔

شیئر: