Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاس گنج واقعہ پر وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس

لکھنؤ۔۔۔۔اتوار کی صبح شرپسندوں کے ذریعے ہونیوالی آتشزنی کی وارادات کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزیدسخت کردی گئی جسکےبعدکوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔پولیس نے فساد برپا کرنے کے الزام میں 79افراد کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے ایک مکان سے دیسی ساختہ بم اورپستول برآمد کیا ۔حالات کو معمول پر لانے کیلئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کاس گنج میں فرقہ وارانہ کشیدگی پر ڈی جی پی اور چیف سیکریٹری کو طلب کرکے حالات کو جلد کنٹرول میں کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب کاس گنج میں امن و امان کی بحالی کیلئے ڈی ایم آر پی سنگھ کی جانب سے میٹنگ طلب کی گئی جس میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں اور علاقے میں امن و امان کی فضا قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔آر پی سنگھ نے انتباہ دیاکہ فساد یوں کو بخشا نہیں جائیگا،دکانوں کو جلانے اور بسوں میں آگ لگانیوالے ملزمان پر’’ راسوکا‘‘ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے ان کے خلا ف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

شیئر: