مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) وفاقی روس کے حج مشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد حمزاییف نے اتوار کو نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط سے مکہ مکرمہ میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر حج 2018ءکے حوالے سے بات چیت ہوئی۔روسی حج مشن کے سربراہ نے حج اور عمرہ کے حوالے سے سعودی عرب کی خدمات کو مثالی قرار دیا۔