مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ پبلک پراسیکیوشن نے مجلس شوریٰ کے سابق رکن کو لیڈیز کلب میں گھسنے کے الزام پر فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا۔ عاجل نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے رکن شوریٰ کو حق سلطانی کے تحت تعزیری سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نجی حق کا مطالبہ علیحدہ سے کیا جائے گا۔ رکن مذکور لیڈیز کلب میں بلا اجازت داخل ہوگیاتھا جبکہ وہاں مردوں کے جانے پر پابندی تھی ۔ خواتین اجنبی مرد کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی تھیں اور ان کی چیخیں نکل گئی تھیں۔