16 فیصد ہوٹل خلاف ورزیوں میں شامل
ریاض..... وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد اباالخیل نے واضح کیا ہے کہ ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس پر مملکت بھر میں 3077 چھاپے مارے گئے۔ 84 فیصد ادارے پابند نکلے۔ 2571 ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس مقررہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے پائے گئے جبکہ 506 یعنی 16 فیصد پابند نہیں ہیں۔