”پدماوت“ کامیاب، دیپیکا خوش
بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراﺅں میں شمار ہونے والی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ' پدماوت' کی کامیابی سے انتہائی خوش ہیں۔ پدماوت کی رانی پدمنی کا کردار نبھانے والی دیپیکا پڈوکون ان دنوں فلم کی ریلیز کے بعد اس کی کامیابیوں کی خبروں سے انتہائی خوش ہیں۔ اسی خوشی کو منانے کیلئے دیپیکا نے ممبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ کا رخ کیا او ر راجستھانی کھانے کھائے دیپیکا کا کہنا ہے وہ فلم کی کامیابی سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ فلم میں کام کرنا ان کیلئے باعث فخر بھی ہے۔فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم 'پدماوت'نے صرف 2 روز کی کمائی سے دوسری فلموں کو پیچھے چھوڑدیا۔