اداکارہ ایمان علی بنیں تنقید کا نشانہ
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمان علی ان دنوں تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ ایمان علی کی نئی تصاویر سامنے آنے پر اداکارہ ایمان کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایاجارہاہے۔ایمان علی نے معروف ڈیزائنر فراز منان کیلئے ماڈل شہزاد نور کےساتھ فوٹوشوٹ کروایا جس میں وہ ایک ہندوستانی خاتون کی طرح ساڑھی پہنے اور ماتھے پر بندیالگائے ہوئے ہیں۔پاکستانی فنکارہ کے ایسے روپ پر مداحوں کی جانب سے کڑی تنقیدکی گئی ہی ہے جبکہ ان تصاویر کو متعدد مرتبہ مختلف فورمزپر شیئر بھی کیاجارہاہے۔واضح رہے کہ ایمان علی ماڈلنگ کےساتھ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔