ماڈلنگ میرا شوق نہیں تھا، ثوبیہ خان
اداکار ہ ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ مےرا شوق نہےں تھا ۔مےں صرف اداکاری کرنا چاہتی تھی۔ کراچی سے لاہور تک کے سفر کے دوران مےں نے بھرپور محنت کی اور اسٹےج ، ٹی وی اور فلموں مےںاداکاری کر کے اپنے سےنئر زسے دادحاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ مےں سمجھتی ہوں کہ اگر مےرے سےنیئرز نے مجھے پاس کردےا تو مےری محنت رنگ لے آئے گی ۔ثوبیہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےں اپنے کام کے ساتھ ہمےشہ مخلص رہی ہوں ۔ مجھے جو بھی کردار ملا، میں نے اس کو احسن طرےقے سے انجام دےنے کی کوشش کی جس کومیرے مداحوںنے بھرپور انداز میںسراہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی اداکار کےلئے مداحوں کی چاہت اےک اثاثہ ہوتی ہے ۔ شکر ہے کہ مےں اس دولت سے مالا مال ہوں ۔انہوں نے شادی کے حوالے سے اےک سوال کے جواب مےں کہاکہ یہ سوال قبل ازوقت ہے ۔جب یہ مبارک موقع آئے گا تو مےں تمام دوستوں کو مدعو کروں گی ۔