بجلی کے نئے بل 20دن بعد .....اخبار کی شہ سرخیاں
29جنوری 2018ءپیر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الوطن“ کی شہ سرخیاں:
٭ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے والدہ کے انتقال پر امارات کے صدر سے ا ظہار تعزیت کیا
٭ بجلی کے نئے بل 20دن بعد جاری ہونگے، بجلی کمپنی
٭ تعلیمی نصاب ماضی کے مختلف رجحانات سے متاثر ہوا ہے، وزیر تعلیم ڈاکٹر العیسیٰ کا اعتراف
٭ انسداد بدعنوانی کے ادارے کو دو تہائی شکایات غیر متعلقہ شعبوں کی موصول ہورہی ہیں، محکمہ نزاھة
٭ فٹ پاتھ کا ایک ہزار مربع میٹر یومیہ استعمال کرنے پر 10ریال فیس ہوگی، وزارت بلدیات ودیہی امور
٭ خمیس مشیط کا المعارض انڈر پاس15 رمضان کو کھول دیا جائیگا
٭ قطر ، لیبیا میں خانہ جنگی کو بجٹ فراہم کررہا ہے، سعودی عرب میں لیبیا کے سابق سفیر کا دعویٰ
٭ 27روز کے دوران پٹرول اسٹیشنوں کی 61خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، وزارت تجارت و سرمایہ کاری
٭ جانوروں کے امراض کے علاج کیلئے 5لیباریٹریاں قائم، وزارت ماحولیات و پانی و زراعت
٭ یمن کی آئینی حکومت نے ایران کے توسیع پسندانہ عزائم سے نمٹنے کیلئے اتحاد کی اپیل کردی
٭ عفرین سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے لگے
٭ روس نے ضیوف الرحمان کی شاندار خدمات پر مملکت کو خراج تحسین پیش کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭