Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز : ویلز ٹیبل ٹینس ٹیم میں11سالہ اینا ہرسی کی شمولیت

 
کارڈف: اپریل میں ہو نے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں ویلز نے اپنی ٹیبل ٹینس ٹیم میں11سالہ اینا ہرسی کو شامل کرکے انہیں ان مقابلوں میں شریک ہو نے والی سب سے کمسن کھلاڑی کا ممکنہ اعزاز دے دیا۔ اینا ہرسی نے 10 سال کی عمر میں یورپیئن چیمپیئن شپ میں شرکت کرتے ہوئے اپنا انٹرنیشنل کیریئر شروع کیا تھا ۔ اس چیمپیئن شپ میں ان کی کارکردگی ہی کامن ویلتھ گیمز میں ان کی شمولیت کی بنیاد بنی۔اگر وہ ان مقابلوں میں شریک ہوئیں تو کسی بھی سینئر سطح کے عالمی اسپورٹس مقابلے میں ویلز کی نمائندگی کرنے والی پہلی سب سے کم عمر ایتھلیٹ بھی بن جائیں گی۔اینا ہرسی کارڈف کے ایک اسکول میں پڑھتی ہیں اور 5سال کی عمر سے ٹیبل ٹینس کھیل رہی ہیں۔وہ خود سے کئی سال بڑے کھلاڑیوں کو شکست دیتی آرہی ہیں اور آسٹریلیا میں ہونے والے ان مقابلوں میں اچھی کارکردگی کےلئے پرعزم ہیں ۔ اینا کا کہنا تھا کہ یہ نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے لیکن میں کسی خوف یا دباو کا شکار نہیں اور نہ ان مقابلوں میں تفریحاً شرکت کرنا چاہتی ہوں۔اینا نے کہا کہ میں سب کو دکھا دوں گی کہ اچھی کارکردگی اور عمدہ کھیل کا عمر سے کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا۔کامن ویلتھ گیمز 4اپریل سے گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں شروع ہوں گے۔

شیئر: