Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے، ٹرمپ

 واشنگٹن.... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستحکم اور ذہین شخص ہوں۔ جعلی خبروں کے دور میں سوشل میڈیا میرے دفاع کا ذریعہ ہے،کبھی کبھار تو میں اپنے بستر سے ہی ٹویٹ کرتا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے میں برطانیہ میں بہت مقبول ہوں، خواتین کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، خواتین کی سپورٹ کرتا ہوں اور بہت سی خواتین اسے سمجھتی بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے حوالے سے میری پوزیشن کو خواتین سمجھتی ہیں، خواتین بھی اپنے ملک میں محفوظ رہنا چاہتی ہیں۔

شیئر: