Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر حملہ، 5 فوجی ہلاک

کابل...افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ افغان فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آورکو گرفتار او3 کو ہلاک کردیا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے گیٹ پر ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا دیگر مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری اور موثر جواب دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملٹری اکیڈمی کے اندر سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔کابل میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

شیئر: