Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں نئی بسیں چلانے کا اعلان

کراچی ..وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اگلے ماہ سے نئی مسافر بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہر صورت حل ہونا چاہیے۔ پیر کو وزیراعلی ہاس میں انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں انٹرا سٹی اورانٹر سٹی بس منصوبے پرغور کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات ناصر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کے لئے سندھ حکومت اور سندھ مضاربہ لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ طے ہوچکا ۔ پالیسی کے تحت صرف مقامی گاڑیوں کو سبسڈی مل سکتی ہے۔ منصوبے کے تحت بسوں کو چلانے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اورحکومت کا 15 فیصد حصہ ہے ۔ 70 فیصد قرض پر میسر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیووکمپنی نے288بسیں 5روٹس پرچلانے کے لئے پیشکش کی ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ڈائیوو کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے منصوبے کے لئے مزید ساڑھے 25کروڑروپے منظور کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر کراچی میں شاہراہ فیصل پر بسیں چلتے دیکھنا چاہتا ہوں ۔ 

شیئر: