Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری کشمیریوں پر ہندوستانی مظالم بند اور اہل کشمیر کو انکا حق دلوائے، مقررین

آج ہر کشمیری پاکستانی بن چکا ہے، ہند حقائق تسلیم کرتے ہوئے رائے شماری کرائے، کشمیر اوورسیز فورم کی تقریب حلف برداری سے شرکاء کا خطاب

 

* * *جاوید اقبال ۔ ریاض* * *
 آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر مشتمل تنظیم’’ کشمیر اوورسیز فورم‘‘ کی تقریب حلف برداری اور افتتاحی اجلاس گزشتہ ہفتے منعقد ہوئے۔ صدارت فورم کے چیئرمین چوہدری محمد رفیق نے کی۔ آغاز تقریب حلف برداری سے ہوا۔ مہمان خصوصی میاں نثار علی نے اجتماعی طور پر سرپرست اعلیٰ سردار محمد عبد رزاق خان، چیئرمین چوہدری محمد رفیق، وائس چیئرمین کے عہدے پر مامو ر4ارکان پرویز کھٹانہ ، سردار محمد نصیر خان صداقت حسین برگوش اور افتخار ٹھاکر ، جنرل سیکریٹری حاجی احسان دانش، سیکریٹری نشر و اشاعت پرویز شاکر چوہدری، سیکریٹری رابطہ جنید احمد عباسی اور سیکریٹری مالیات ملک محمد کبیر سے حلف لیا۔ تقریب کے اعزازی مہمان مجلس پاکستان کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالوحید فتح محمد جبکہ  ناظمت  حاجی احسان دانش  نے کرتے ہوئے  تعارفی کلمات میں نے کہا  جنوبی ایشیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی آبادی پر ہندوستانی غاصب فوج کے مظالم کی سخت مذمت کی۔ سردار محمد نصیر خان نے کہا  پاکستان ہر کشمیری کے دل میں بستا ہے۔اگر پاکستان جسم ہے تو کشمیردل ۔پرویز کھٹانہ نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر 2کروڑ کشمیریوں کے بنیادی اور پیدائشی حق ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو عالمی برادری اور خود سلامتی کونسل نے بھی تسلیم کررکھا ہے۔ شکیل الرحمان نے کہا کہ کشمیری ، ہند سے صرف یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انہیں آزادی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔ صداقت حسین برگوش نے  عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر جبر و تشدد کو بند کرائے۔پرویز شاکر نے کہا کہ ستمبر 1965ء کی پاک، ہند جنگ میں کشمیریوں کی جرأت سے گھبرا کر ہندوستان بھاگا بھاگا اقوام متحدہ پہنچا تھا او راس سے التجا کی تھی کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کرائے۔ افتخار شاکر نے کہا کشمیر کا بچہ بچہ اپنی سرزمین کو ہند سے آزادی دیکر دم لے گا۔ جنید احمد عباسی نے میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا اور بے پناہ داد حاصل کی۔ سردار عبدالقیوم خان نے اپنے خطاب میںکہا اقوام متحدہ نے ابتدائی 9 برسوں کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دی، پھر اسے سردخانے میں پھینک دیا ۔ اپنے خطاب میں حافظ عبدالوحید نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں پاکستان ہمیشہ انکے ساتھ رہیگا۔ مہمان خصوصی میاں نثار علی نے کشمیر اوورسیز فورم کے عہدیداروں اور ارکان کو تنظیم کی تشکیل پر مبارکباد دی اور اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ فورم مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کا فریضہ ادا کررہاہے۔ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کرتا رہیگا۔فورم کے سرپرست اعلیٰ سردارعبدالرزاق خان کہا کشمیر کا جو حصہ آزاد ہے ،اسے 70برس قبل مجاہدین نے چھریوں ، کلہاڑیوں اور ٹوٹی پھوٹی بندوقوں سے آزادی دلائی تھی۔ اس وقت ہند واویلا کرتا، اقوام متحدہ پہنچا تھا اور جنگ بندی کی التجا کی تھی ۔ بعد میں اپنے وعدوں سے مکر گیا او رمکاری سے کشمیر کو اپنا اٹوک انگ قرار دیدیا۔ کررہے ہیں۔ آج کشمیر پاکستان بن چکا ہے اور وہاں پاکستان زندہ باد کا نعرہ ہر گھر، ہر گلی کوچے سے بلند ہورہا ہے۔ صدارتی خطاب میں چوہدری محمد رفیق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر کشمیری پاکستان کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر قراردادیں ابھی تک فعال ہیں اور یہ عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ ان دستاویزات کے تحت کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ چوہدری محمد رفیق نے کہا  ہندوستانی فوج کشمیر کے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھا رہی ہے، انہیں تاریخ کبھی فراموش نہیں کریگی۔ ہند کو اسکا حساب دینا پڑیگا۔

شیئر: