Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کا الزام،سحر انصاری پر پابندی

کراچی ... کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔ جامعہ میں داخلے اور پڑھانے پر پابندی عائد کردی۔ معرف شاعر و ادیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ پروفیسر سحر کے جامعہ کراچی میں داخلے اور پڑھانے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔ پروفیسرسحر انصاری کے خلاف ایریااسٹڈی سینٹر کی خاتون پروفیسر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کو عام سی بات قرار دیا۔ پروفیسر سحر انصاری نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ میری 76 سال عمر ہے اور دل کا مریض ہوں۔ خاتون پروفیسر نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا۔دریں اثناءآرٹس کونسل نے بھی پروفیسر سحر انصاری کی رکنیت منسوخ کرنے کے لئے اجلاس طلب کرلیا۔

شیئر: