Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ تمنا پر مداح نے جوتاپھینک دیا

تلگو اور ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا پر جوتا پھینکا گیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیا کو ان کے ایک مداح نے جوتا دے مارا۔ وہ جیولری کی ایک دکان کے افتتاح کیلئے مدعو تھیں جہاں ایک نوجوان نے تمنا کو جوتا دے مارا تاہم انہیں جوتا لگا نہیں بلکہ دور جاگرا۔بتایاجارہاہے کہ تمنا کےساتھ یہ واقعہ حیدرآباد دکن میں پیش آیا۔ جوتا پھینکنے والے نوجوان کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا ٹ اس نے بتایاہے کہ وہ تمنا کا بڑا مداح ہے ۔ اس نے اداکارہ کے جانب سے غلط فلموں کے انتخاب کے باعث جوتا مارا تھا۔
 

شیئر: