Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذربائیجان: 3سعودی گرفتار اور بیدخل

ریاض.... آذربائیجان کی پولیس نے غیر قانونی شکار پر 3سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ آذربائیجان کی وزارت قدرتی وسائل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 3سعودی شہری سیکیورٹی آپریشن کے دوران اس وقت گرفتار کئے گئے جب انہیں غیر قانونی طریقے سے شکار میں ملوث پایا گیا۔ انکی بندوقیں اور کارتوس بھی ضبط کرلئے گئے۔ ان پر13ہزا ر ریال کا جرمانہ اور آذربائیجان سے بیدخلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
 
 

شیئر: