Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسلی تفریق کا پرچار بڑھ گیا

ریاض ....انسانی حقوق کی سعودی انجمن نے سماجی ویب سائٹ پر نسلی تفریق اور نفرت و عداوت بھڑکانے والی باتیں کرنے والوں کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ انجمن کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی نے اخبار الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں متاثرین کی جانب سے یہ شکایات ملی ہیں کہ بعض لوگ سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا زبان ، نفرت و عداوت اور نسلی تفریق کی باتیں بڑھ چڑھ کر کررہے ہیں۔ رکن شوریٰ ڈاکٹر فہد العنزی نے توجہ دلائی کہ فرقہ وارانہ نعرے بازی اور نفرت و عداوت پر آمادہ کرنے کے عمل کو جرم قرار دینے والی تجویز ابھی تک شوریٰ کے سرد خانے میں پڑی ہوئی ہے۔
 

شیئر: