ریاض .... سعودی بجلی کمپنی نے گزشتہ24گھنٹے کے دوران مملکت بھر کے90لاکھ سے زیادہ صارفین کو ای بل جاری کردیئے۔ آئندہ ہر عیسوی مہینے کی 28تاریخ کو ای بل جاری ہونگے۔ سعودی بجلی کمپنی اپنی ویب سائٹ ، اسمارٹ فون، کمپنی کی ایپلی کیشن ، ایس ایم ایس، ای میل اور خودکار مشینوں کے ذریعے بل پیش کررہی ہے۔