جدہ .... گھریلو عملے کے پروگرام ”مساند“ نے واضح کیا ہے کہ سجل تجاری رکھنے یا ملازم پیشہ سعودی خواتین ہی ڈرائیور درآمد کرسکتی ہیں۔ وزار ت محنت و سماجی بہبود نے گھریلو عملے کی درآمد کے طریقہ کار میں ترامیم کردیں۔ وزارت اس امر کی کوشش کررہی ہے کہ صرف ایسے شہریوں کو باہر سے ملازم لانے کی اجازت دی جائے جو غیر ملکی عملے کی تنخواہ اور انکی مطلوبہ ضرورتیں پوری کرنے کی مالی استطاعت رکھتے ہوں۔ان دنوں مملکت میں 20لاکھ گھریلو ملازم ہیں۔ ان میں 2تہائی ملازم خواتین ہیں۔ 800تا 1200ریال اوسط تنخواہ دی جارہی ہے۔