Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ جیتو‘‘میں فائرنگ سے ڈی ایس کی موت

    جیتو۔۔۔۔پنجاب یو نیورسٹی و کالج میں گولی چلنے سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ۔تھوڑی بعد یہ اطلاع ملی کہ جیتو کے ڈی ایس پی بلجندر سنگھ سندھو کی فائرنگ میں موت ہوگئی اور ایک حوالدار زخمی ہوگیا۔ دونوں کو  فرید آباد میڈیکل کالج پہنچایا گیاجہاں بلجندر سنگھ کی موت ہوگئی اور حوالدار کی حالت نازک ہے۔اطلاع کے مطابق کچھ دن قبل جیتو کے موجودہ ایس ایچ او گورمیت سنگھ  2طلباء کو شک کی بنیاد پر اسٹیشن لیکر گیاتھا جس پر طلباء ناراض تھے۔ وہ پولیس اسیٹشن کے سامنے دھرنا دینے کی تیاریاں کررہے تھے وہا ں کالج کے اسٹوڈنٹس ، طلباء کسان یونین کے اراکین بڑی تعداد میں جمع تھے ۔اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے چلائی گئی گولی  ڈی ایس پی کے سر میں جالگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور  وہاں موجود مشکوک افراد کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

شیئر: