اسلام آباد... وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ا سپیکر قومی اسمبلی کو نامعلوم افراد ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا خود شاہد ہوں تاہم بات کو بڑھانا نہیں چاہتے بلکہ چیزوں کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔نواز شریف کی نااہلی سے سب سے زیادہ سیاسی نقصان ہوا پھر بھی کچھ نہیں کیا اور نہ سسٹم کو دھچکا پہنچایا۔ معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں۔