Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا

 ریاض ..... مملکت میں آج بروز بدھ جزوی چاند گرہن ہو گا ۔ رواں سال 2018 کا پہلا چاند گرہن ہے ۔ عکاظ اخبار نے ماہرین فلکیات کے حوالے سے لکھا ہے کہ جزوی چاند گرہن زمین سے انتہائی قریب ہو گا جس کی وجہ سے آسمان پر بہت بڑا دکھائی دے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسرا چاند گرہن 28 جولائی کو دیکھا جاسکے گا ۔ جو مملکت کے تمام شہرو ں میں دکھائی دے گا ۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی بدھ کو چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔ بدھ کومغربی شمالی امریکہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور روس کے علاقوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ یہ سپر مون بھی ہے۔ کراچی کے افراد اس وقت اسے ضرور دیکھ سکیں گے جب چاند کو گرہن لگ چکا ہوگا۔ اس روز مطلع صاف ہوگا اور 6بجکر 29منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 150سال میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا۔

شیئر: