Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینٹ اے کا ر کے ادارے 45 دن میں سعودائزیشن کریں ،نگران ٹرانسپورٹ اتھارٹی

 ریاض.... پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نگران اعلی اور سعودی ریلوے کے قائمقام نگران ڈاکٹر رمیح الرمیح نے کہا ہے کہ غیر ملکی خواتین کو ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر ویزے جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو ریلوے ڈرائیور کے طور پر بھی سعودی خواتین کو تربیت فراہم کی جاسکتی ہے ۔ عکاظ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے الرمیح نے مزید کہا کہ مملکت میں مختلف شعبوں میں سعودائزیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے اس ضمن میں ٹرانسپورٹ اہم شعبہ ہے جو سعودائزیشن کےلئے بے حد اہم ہے ۔ رینٹ اے کار سروس کے اداروں میں 100 فیصد سعودائزیشن کو یقینی بنانے کےلئے 45 دن کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد تفتیشی کارروائیاں شروع کر دی جائیںگی ۔ ریلوے ڈرائیور کے طور پر سعودی خواتین کی نوکری کے حوالے سے سوال پر نگران اعلی ٹرانسپور ٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ریلوے کا شعبہ کافی وسیع ہے جس میں بڑی تعداد میں سعودی خواتین کو روزگار میسر آئے گا ۔ تاہم خواتین ریل ڈرائیور کی فی الحال ایسی کوئی ضرورت نہیں اگر مستقبل میں کوئی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ بھی ممکن ہو گا اس ضمن میں جامعہ نورہ میں ہماری خواتین کو فنی تربیت دینے کےلئے نظام موجود ہے ۔ سعودی ریلوے میں اس وقت ڈرائیور کے طور پر سعودی نوجوان انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں جنہوں نے بیرون ملک سے اعلی فنی تربیت حاصل کی۔ الرمیح نے مزید کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس میں سعودی نوجوان کامیابی سے کام کر رہے ہیں جس سے ہمارے نوجوانو ںکی مہارت ثابت ہوتی ہے جنہوںنے اپنی محنت سے ثابت کر دیا کہ وہ کسی غیر ملکی سے کم نہیں ۔ 

شیئر: