Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی فٹبال:سٹے بازوں کو فکسنگ کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا

  ممبئی:ہندوستانی فٹبال میں سٹے بازوں نے فکسنگ کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔انڈین لیگ کے ٹاپ کلب منیروا پنجاب کے مالک رنجیت بجاج نے انکشاف کیاکہ ان کی2پلیئرز کو میچ فکسنگ کیلئے سوشل میڈیا پر 30 لاکھ روپے کی آفر ہوئی جبکہ مزید 5 کھلاڑیوں سے بھی واٹس ایپ، انسٹاگرام اور دیگر میڈیا ٹولز کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس حوالے سے چند روز قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں،اس معاملے کی نہ صرف انڈین فٹبال فیڈریشن بلکہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی انٹیگریٹی ایپ پر بھی رپورٹ کردی گئی ہے۔ 

شیئر: